اشرفل کو پولیس نے رضا کارانہ سکیورٹی فراہم کر دی

10 جون 2013

ڈھاکہ (آن لائن) سابق کپتان بنگلہ دیش محمد اشرفل کو پولیس نے رضاکارانہ طور پر سکیورٹی فراہم کر دی ہے۔ میچ فکسنگ اعتراف کے بعد اشرفل نے کسی قسم کی سکیورٹی لینے سے انکار کر دیا تھا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس ان کے گھر کی دیکھ بھال جاری رکھے گی۔ تین انسپکٹر تعینات ہیں، گذشتہ روز اشرفل گھر سے باہر ہی نہیں آئے ان پر فون سے رابطہ ہے کہیں جائیں گے تو پولیس اہلکارساتھ ہوں گے۔