انڈونیشیا، بیڈمنٹن سپر سیریز کا آغاز آج سے ہوگا

10 جون 2013

جکارتہ (آن لائن) انڈونیشیا بیڈمنٹن سپر سیریز کا آغاز آج پیر کو ہو رہا ہے جو کہ 16 جون تک جاری رہے گا۔ ایونٹ میں ملائیشیائ، چین اور جنوبی کوریا سمیت دنیا بھر کے صف اول کے کھلاڑی شرکت کریں گے۔انڈونیشین بیڈ منٹن ایسوسی ایشن کے چیئرمین گیناور جاوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایونٹ میں انڈونیشیاءکی ٹیم مکسڈ ڈبلز اور مردوں کے سنگلی مقابلوں میں ٹائٹل حاصل کرے گی ،مقابلوں میں انڈونیشیا کے100 سے زائد کھلاڑی شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پلیئرز کی بہترین کارکردگی حوصلہ افزاءہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ انڈونیشیا پلیئرز دنیا کے بہترین ٹیم چین کو ہرانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔