فیفا ورلڈکپ کوالیفائرز، افریقہ زون میں مراکش آئیوری کوسٹ، یوگنڈا اور گھانا میچ جیت لئے

10 جون 2013
فیفا ورلڈکپ کوالیفائرز، افریقہ زون میں مراکش آئیوری کوسٹ، یوگنڈا اور گھانا میچ جیت لئے

اسلام آباد (اے پی پی) 2014 ءفیفا ورلڈکپ کوالیفائرز، افریقہ زون میں مراکش، آئیوری کوسٹ، یوگنڈا اور گھانا نے اپنے اپنے میچ جیت لئے۔ رباط میں کھیلے گئے میچ میں مراکش نے تنزانیہ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے عبدالرزاق اور یوسف نے گول سکور کئے۔ باکو میں کھیلے گئے میچ میں آئیوری کوسٹ نے گیمبیا کو یکطرقہ مقابلے کے بعد 3-0 سے شکست دی۔ کمپالا میں کھیلے گئے میچ میں یوگنڈا نے لائبیریا کو سخت مقابلے کے بعد 1-0 سے ہرایا۔ یوگنڈا کی طرف سے واحد اور فیصلہ کن گول ٹونی نے سکور کیا۔ ایک اور میچ میں گھانا نے سوڈان کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔