ٹاﺅن شپ کے عوام کا محمودالرشید کے نام کھلا خط

10 جون 2013

مکرمی! ٹاﺅن شپ کے سینکڑوں عوام نے ایک کھلے خط کے ذریعے پی ٹی آئی کے اکلوتے چہیتے پنجاب کے دل لاہور سے منتخب ہونے والے ہردلعزیز ایم پی اے پنجاب اسمبلی کے پارلیمانی لیڈر میاں محمودالرشید کی توجہ اپنے علاقہ کے دیرینہ چند اہم مسائل کی طرف دلائی ہے۔-1بلاک نمبر 16 بی ون کے ٹیوب ویل میں اکثر غلیظ گندا پانی آتا ہے۔ اس میں فوری واٹر فلٹریشن پلانٹ لگایا جائے نیز بلاک 16 کی مین سڑک کی سیوریج لائن کو بلاک 11-12 کی مین لائن سے ملایا جائے۔-2 بلاک نمبر 15 بی ون میں پانی کی قلت دور کرنے کے لئے فوری نیا ٹیوب ویل لگایا جائے۔-3 پارکوں کی حالت درست کی جائے اور ہر پارک میں مستقل مالی فراہم کئے جائیں۔-4 سٹریٹ لائٹس عرصہ سے بند پڑی ہیں انہیں درست کیا جائے۔-5 کالج روڈ کے برسانی نالے کے پلوں کے جنگلے ٹوٹ چکے ہیں حادثات کا باعث بن رہے ہیں انہیں فوری بنایا جائے۔(محمد سرفراز خان ٹاﺅن شپ لاہور)