ثانیہ مرزا آج پاکستان کا میچ براہ راست دیکھیں گی

10 جون 2013

لاہور (سپورٹس رپورٹر) ثانیہ مرزا آج پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ برمنگھم میں براہ راست دیکھیں گی۔ ثانیہ مرزا حال میں فرانس میں منعقد ہونے والے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے فارغ ہو کر انگلینڈ پہنچی ہیں جہاں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ جاری ہے۔