ورلڈ ٹیم سکواش چیمپئن شپ، پاکستان روس کیخلاف پہلے میچ میں کامیاب

10 جون 2013

ملہاوس (فرانس) (نوائے وقت رپورٹ) فرانس میں جاری ورلڈ ٹیم سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے فرحان زمان نے پہلے میچ میں روس کے الیگزینڈر شیلدو کو 3-0 سے شکست دیدی۔ پاکستان کو روس پر 1-0 کی برتری حاصل ہو گئی۔