نماز جمعہ میں لوڈشیڈنگ نہ کی جائے

10 جون 2013

مکرمی ! انتخابات کے ذریعے نئی منتخب ہونے والی حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے پالیسی سازوں کی خدمت میں گزارش کرنا چاہتا ہوں کہ تمام ملک میں جمعہ کے روزبارہ بجے سے دو بجے تک لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے کیونکہ اس سے ایک تو ان کی حکومت کیلئے خیر و برکت کی دعائیں کی جاتی ہیں دوسرے نما زیوں کو خطبہ کے دوران گرمی کی شدت میں پنکھے کی ہوا میسر آئے گی اور وضو کرنے کے لئے پانی کی قلت کا بھی سامنا نہیں ہو گا۔ (مولانا فضل الرحمٰن بن محمد خطیب جامع مسجد محمدی سنت نگر فردوس پارک لاہور )