مکرمی! وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے اپنے گزشتہ دور حکومت میں پالیسی بنائی کہ صرف ایف ایس سی، بی ایس سی اور ایم ایس سی ہی ٹیچر لگ سکتا ہے۔ اس پالیسی کے تحت ایک لاکھ اساتذہ بھرتی کئے گئے۔ آرٹس والوں نے دہائی دی تو کہا گیا کہ آئندہ آرٹس سبجیکٹ والوں کو بھی بھرتی کیا جائے گا لیکن یہ ایک جھانسہ ہی ثابت ہوا۔ ہم لوگوں نے ایم اے ایم فل کیا ہوا ہے لیکن پنجاب حکومت کی پالیسی کی بھینٹ چڑھے ہوئے ہیں۔ کیا ہماری زندگی بھر کی محنت رائیگاں جائے گی؟ ہمارے والدین کیا مایوسیوں کو اپنا مقدر سمجھ لیں؟۔ خادم اعلیٰ سے اپیل ہے کہ آرٹس سبجیکٹ والوں کی بھی داد رسی فرمائیں۔
(عثمان علی حیدر شورکوٹ)
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024