مکرمی! ”لوڈشیڈنگ“ بجلی کا بحران ایک عذاب کی صورت میں ملک پر آگیا ہے، نئی حکومت کیلئے سب سے اہم مسئلہ یہی ہے۔ رات کو دیر سے کاروباری مراکز، بازار، مارکٹیں بند کرنے کے رجحان کی وجہ سے بھی اس مسئلہ کو زیادہ سنگینی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اگر تمام مراکز موسم سرما میں (نومبر تا مارچ) کو رات 8 بجے کاروبار بند کردیں اور اسی طرح گرمیوں میں (اپریل تا ستمبر) رات 9 بجے بند کردیں تو اس بحران پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ عوام میں معاشرتی برائیوں میں بھی کمی ہوجائیگی اور دہشت گردی پر بھی قابو پایا جا سکے گا۔ اگر آپ چیمبر آف کامرس کے تمام شہروں کے مراکز اور بڑی تجارتی تنظیموں کو باور کرائیں تو لوڈشیڈنگ نصف سے زیادہ اس طور سے ختم ہو سکتی ہے۔ یہ ملک اور قوم پر میاں نواز شریف کا بڑا احسان ہوگا۔
(ایس ایم اکرم،مال روڈ مری)
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024