سٹیج ڈرامہ بغیر ڈانس کے بھی سپر ہٹ ہو سکتا ہے: نشاءچوہدری

10 جون 2013

لاہور(آئی اےن پی)اداکارہ نشاءچوہدری نے کہا ہے کہ سٹیج ڈرامہ بغیر ڈانس کے بھی سپر ہٹ ہو سکتا ہے اس کیلئے بہترین رائٹر اور ڈائریکٹر ز کو آگے آ نا ہوگا ‘فنکاروں کو اپنے ڈائریکٹر ز پر مکمل اعتماد کر تے ہوئے سکرپٹ کے مطابق کام کر نا ہوگا جب یہ ساری چیزیں عملی طور پر ہو نگی تو کوئی وجہ نہیں کہ ڈرامے ہٹ نہ ہوں ۔