مہدی حسن کی برسی 13 جون کو منائی جائےگی

10 جون 2013

اسلام آباد (اے پی پی) برصغیر کے عالمی شہرت یافتہ غزل گائیک اور شہنشاہِ غزل استاد مہدی حسن کی پہلی برسی 13 جون کو منائی جائے گی۔ وہ 1927ءمیں بھارتی ریاست راجستھان کے ایک گاو¿ں ل±ونا میں پیدا ہوئے۔ ا±ن کے والد اور چچا د±ھرپد گائیکی کے ماہر تھے اور مہدی حسن کی ابتدائی تربیت گھر ہی میں ہوئی۔ خود ا±ن کے بقول وہ کلاونت گھرانے کی سولھویں پیڑھی سے تعلق رکھتے تھے۔1947 میں بیس سالہ مہدی حسن اہلِ خانہ کے ساتھ ہجرتِ کر کے پاکستان آ گئے اور محنت مزدوری کے طور پر سائیکلیں مرمت کرنے کا کام شروع کیا۔ دنیائے غزل کا یہ عظیم شاہکار باالآخر طویل علالت کے بعد 13 جون 2012 کو کراچی کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں دار فانی سے کوچ کر گئے۔