امید ہے نئی حکومت فلم انڈسٹری کی ترقی کےلئے اسکی سرپرستی کریگی : سائرہ نسیم
لاہور (این این آئی) معروف گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ امید ہے کہ نئی آنیوالی حکومت فلم انڈسٹری کی سرپرستی کرے گی جس سے گلوکاری سمیت دیگر شعبوں بھی عروج حاصل کریں گے‘ ہر شعبے میں عروج و زوال ساتھ ساتھ چلتے ہیں لیکن صرف دعاﺅں سے کام نہیں چلانا چاہئے۔ ہمیں مایوس نہیں ہونا چاہئے لیکن اس کے ساتھ دوبارہ عروج پانے کیلئے عملی کوششیں بھی کرنا ہونگی۔