ماڈلنگ کا جنون، خوابوں کی تعبیر حاصل کروں گی : رمشہ چودھری

10 جون 2013

لاہور (سٹی رپورٹر) نئی اُبھرتی ہوئی ماڈل و سٹیج اداکارہ رمشہ چودھری نے کہا ہے کہ انہیں ماڈلنگ کا جنون کی حد تک شوق ہے اور وہ ماڈلنگ کی دنیا میں نام پیدا کرنا چاہتی ہیں۔ وہ محنت اور لگن کے جذبات کے ساتھ ماڈلنگ کی دنیا میں آئی ہیں اور اپنے خوابوں کی تعبیر حاصل کرکے رہیں گی۔ انہیں پرائیویٹ چینلز کے لئے تیار کئے جانے والے بہت سے ڈراموں میں اداکاری کی پیشکش ہے مگر فی الحال وہ ماڈلنگ کے شبہ پر توجہ دینا چاہتی ہیں۔ علاوہ ازیں شوبز حلقوں نے رمشہ چودھری کی ماڈلنگ کے شعبہ میں آمد کو سراہا اور خوش آئند قرار دیا ہے۔