چھوٹی سکرین سے شہرت ملی یہی پہلی ترجیح ہے : ماریہ واسطی

10 جون 2013

لاہور (این این آئی) ٹی وی کی نامور اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ چھوٹی سکرین سے شہرت ملی اس لئے یہی میری پہلی ترجیح ہے‘ دنیا کے کئی ممالک گھومی ہوں لیکن پاکستان جیسا کوئی ملک نہیں پایا، مختلف ڈرامہ سیریلز میں کام کر رہی ہوں اور پرستار میرے کرداروں کو پسند کر رہے ہیں ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ پاکستانی ڈرامے آج بھی اپنی الگ پہچان رکھتے ہیں اور ہمسایہ ملک کے ڈراموں کا کسی طر ح بھی ہمارے ڈراموں سے مقابلہ نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چھوٹی سکرین سے شہرت حاصل کی اور یہی میری پہلی ترجیح دی ہے کبھی بڑی سکرین پر کام کرنے بارے سوچا تک بھی نہیں ۔