آٹے کوخراب ہونے سے بچائیں

10 جون 2013

آٹے کو مختلف طریقوں سے محفوظ کرکے ہم اپنی روزمرہ کی غذا کے اہم جزو کو لمبے عرصے تک استعمال میں لا سکتے ہیں٭آٹے کو صحیح انداز میں محفوظ کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ صرف اتنا ہی آٹا خریدیں کہ جتنا آپ 6ماہ میں باآسانی ختم کر سکیں کیونکہ آٹے میں تیل کے کچھ ایسے عناصر موجود ہوتے ہیں جو چھ ماہ بعد اس کے ذائقے میں خرابی کا باعث بنتے ہیں۔٭آٹے کو زیادہ مدت کےلئے قابل استعمال رکھنے کےلئے ضروری ہے کہ آٹے کو کسی بند کنستر میں نمی سے بچا کر رکھیں تاکہ اس میں حشرات کے داخل ہونے کا کوئی خدشہ نہ ہو٭گوندھے ہوئے آٹے کو ایسی تمام اشیاءسے دور رکھیں جن کی بو آٹے کو خراب کرنے کا باعث بنتی ہے٭گرمیوںمیں آٹے کو محطوظ رکھنے کےلئے ضروری ہے کہ اسے ریفریجریٹر میں رکھیں تاکہ وہ گرمی کی شدت سے اپنا ذائقہ تبدیل نہ کر پائے٭آٹے کو ائیر ٹائٹ کنٹینر میں بآسانی 18ماہ تک حشرات سے محفوظ اور قابل استعمال رکھ سکتے ہیں۔آٹے کو زیادہ مدت کےلئے محفوظ کرنے کا ایک اور مفید طریقہ یہ بھی ہے کہ آپ آٹے کو ائیر ٹائٹ بیگز میں ڈال کر فریزکر لیں ایسا کرنے سے آپ نہ صرف آٹے کا قدرتی ذائقہ برقرار رکھ پائیں گے بلکہ اسے حشرات وغیرہ سے بھی محفوظ رکھ سکیں گے۔