اچاری بریانی

10 جون 2013

اجزائ: مرغی کا گوشت:ایک کلو گرام۔دہی:ایک پاﺅ۔چاول:ایک کلو۔کٹے لیموں:دو عدد باریک کٹی۔درمیانی پیاز:پانچ عدد۔ٹماٹر کٹے ہوئے:پانچ عدد۔ثابت چھوٹی ہری مرچ:چھ سے آٹھ عدد۔تیل یا گھی:ڈیڑھ پیالی۔لہسن:ایک کھانے کا چمچ۔ادرک:ایک کھانے کا چمچ۔ہرا دھنیا:دو کھانے کے چمچ۔کٹا پودینہ:دو کھانے کے چمچ۔اچاری بریانی مصالحہ:ایک پیکٹ۔ترکیب:تیل یا گھی میں باریک پیاز گولڈن کریں اور دو کھانے کے چمچ نکال کر الگ رکھ دیں۔باقی پیاز میں مرغی کا گوشت ،پسا ہوا لہسن اور پسی ادرک ڈال کر پانچ منٹ سے دس منٹ بھونیں۔پھر گوشت میں حسب ضرورت پانی شامل کرکے ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔اس کے بعد باریک کٹے درمیانے ٹماٹر،ایک پیکٹ اچاری بریانی مصالحہ ڈال کر ہلکی آنچ پر گوشت گلنے دیں۔جب تیل یا گھی اوپر آجائے تو اس میں چھوٹی ہری مرچ،کٹا ہرا دھنیا،کٹا پودینہ اور لیموں شامل کرکے برتن چولہے سے اتار لیں۔اب الگ دیگچی میں بارہ گلاس پانی میں نمک ڈال کر باسمتی چاول ابالیں یہاں تک کہ برتن چولہے سے اتار لیں۔اب الگ دیگچی میں بارہ گلاس پانی میں نمک ڈال کر باسمتی چاول ابالیں یہاں تک کہ وہ ایک کنی رہ جائیں۔پھر ایک دیگچی میں سالن اور چاول کی تہہ لگا کر اوپر زردے کا رنگ ڈالیں اور پہلے تیزآنچ پر پانچ منٹ اور پھر ہلکی آنچ پر دس منٹ تک دم دیں۔آخر میں بریانی تیلی پیاز سے گارنش کرکے سلاد اور رائتے کے ساتھ سرو کریں۔