چکن نوڈلز کباب

10 جون 2013

اشیائ: نوڈلز :ایک پیکٹ۔انڈہ:دو عدد۔سویا سوس:آدھا چائے کا چمچ۔مرغی :چار بوٹیاں۔ہری پیاز:تین عدد۔گرم مصالحہ :آدھا چائے کا چمچ۔نمک:حسب ذائقہ۔کالی مرچ:آدھا چائے کا چمچ۔ہری مرچ :پانچ عدد۔سرخ مرچ:حسب ضرورت۔تیل تین سے چار چائے کا چمچ۔ترکیب:سب سے پہلے چکن کی مناسب سائز میں بوٹیاں کرکے انہیں اچھی طرح دھو لیں اب ایک دیگچی میں دو گلاس پانی کے ساتھ چکن کی بوٹیاں ڈال کر ابال لیں۔جب چکن گل جائے تو بوٹیوں کو ریزہ ریزہ کرلیں تاکہ چکن کو کباب کے مصالحے میں شامل کیا جاسکے۔دوسری جانب نوڈلز میں حسب ضرورت پانی،نمک،پسی لال مرچیں ڈال کر ابال لیں (اگر نوڈلز مصالحہ میسر ہو تو نوڈلز مصالھے کا پیکٹ ڈال کر انہیں ابال لیں) ہری پیاز اور ہری مرچوں کو باریک کتر لیں۔ہری پیاز نہ ہو تو اس کی جگہ دوسری پیاز کو بھی شامل کر سکتے ہیں۔انڈے کو اچھی طرح پھینٹ لیں اور اس میں نمک اور پسی کالی مرچ شامل کر لیں۔بعد ازاں اس میں نوڈلز ڈال کر پھینٹیںاور جب چھوٹے چھوٹے ٹکڑے ہوجائیں تو پیاز،ہری مرچ،لال مرچ،تھوڑا سا گرم مصالحہ ،ریزہ کی ہوئی بوٹیاں اور ڈبل روٹی کا چورا بھی اس میں شامل کر دیں۔فرائی پین میں تیل گرم کریں اور تیار شدہ پیسٹ کو گول گول ٹکیوں کے برابر ڈال کر براﺅن کریں جب سنہری ہوجائیں تو کچن ٹاول سے آئل خشک کرکے گرما گرم پیش کریں۔نوڈلز چکن کباب جلد تیار ہوجانے والی ڈش ہے جسے مختلف چٹنیوں اور سوس کے ساتھ پیش کرنے سے اس کا مزہ دوبالا ہوجائے گا۔