لمبے ناخنوں کی حفاظت
لمبے ناخنوں کی حفاظت مشکل ہوتی ہے ناخنوں کی صفائی کےلئے ہاتھ دھونا ضروری ہوتا ہے ناخنوں کو صاف رکھنے کےلئے ہاتھوں کو اچھی طرح دھونا ضروری ہوتا ہے۔کچھ خواتین لمبے ناخنوں کی شوقین ہوتی ہیں تام ان کی حفاظت آسان نہیں ہوتی ہے۔ساتھ ساتھ ناخنوں کی صفائی ضروری ہوتی ہے۔ہاتھوں اور ناخنوں کی صفائی کا طریقہ سب سے آسان ہے اور تھوڑی سی توجہ سے ان کو ٹوٹنے سے بچایا جا سکتا ہے۔سب سے پہلے اپنے آپ کو اس امر پت قائل کر لیں کہ کوئی بھی کام کرنے کے بعد آپ کو ہر صورت میں اپنے ہاتھ ضرور دھونے ہیں۔اگر ہاتھوں،بازﺅں اور کہنی اور گھٹنے پر جمی میل اور سیاہی دور نہ وتی ہو تو طریقہ یہ ہے کہ ایک چمچ سوجی لیکر اس میں ایک عدد لیموں کا رس اور ایک چمچ دودھ کی بالائی شامل کرکے پیسٹ بنا لیں۔اس پیسٹ سے اپنے بازوں،ہاتھوں ،کہنیوں اور گھٹنوں کا آہستگی اور نرمی کے ساتھ مساج کیا کریں۔چند دن میں یہ مسئلہ حل ہو جائے گا البتہ ناخنوں کو چمکدار رکھنے کے لئے لیموںکے رس دار چھلکے کے ساتھ ناخنوں کا مساج ضرور کرنا چاہیے۔