کراچی (خصوصی رپورٹ) پاکستانی انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق پاکستان کے ایٹمی اثاثے محفوظ ہےں اور کسی کو بھی ان کے قریب پہنچنے سے قبل بھرپور جنگ لڑنا پڑے گی۔ ایس پی ڈی کے ایک ذمہ دار کے مطابق پاکستانی ایٹمی ہتھیار جہاں ہےں وہاں فری گن کا اطلاق ہوتا ہے جس کا مطلب ہے کہ اس علاقہ مےں آنے والے کسی بھی طیارہ، ہیلی کاپٹر یا کسی بھی شے کو دیکھتے ہی اڑا دینے کا حکم ہے۔ ریڈار پر نظر نہ آنے کی صورت مےں بھی انتظامات مکمل ہےں۔ طے شدہ پالیسی کے مطابق ہدف مار گرانے کے بعد یہ تفتیش کی جائے گی کہ وہ دوست تھا یا دشمن، حملے کی صورت مےں جاندار جواب خود کار طور پر دیا جائے گا۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024