وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا ہے کہ ریفرنڈم آمریت کےدورکا ہتھیار ہے۔

Jun 10, 2010 | 23:25

بابراعوان راولپنڈی اسلام آباد ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایک  تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انھوںنے کہا کہ منتخب پارلیمنٹ کی موجودگی میں ریفرنڈم کی باتوں کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں کوئی بھی ایسی منتخب سیاسی جماعت نہیں ہے جو وفاق یا صوبوں میں حکومت میں شامل نہ ہو۔ بابر اعوان کا کہنا تھا کہ وفاقی بجٹ عوام دوست بجٹ ہے اور کوشش کی گئی ہےکہ عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔ انھوں کہا  کہ بجٹ بنانا کوئی آسان کام نہیں اس کے لیے صدر اور وزیراعظم کے درمیان بائیس کے قریب ملاقاتیں ہوئیں۔ وکلاء کے بارے میں انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے اب تک وکلاء کو نعرے مارنے کے لیے استعمال کیا گیا موجودہ حکومت وکلاء کوان کا اصل مقام دلا رہی ہے۔ انہوں نے راولپنڈی اسلام آباد ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے لیے جدید کمپیوٹر لیب اور دس لاکھ روپے کا اعلان بھی کیا۔

مزیدخبریں