پی ایس ایکس: کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس 830 پوائنٹس گر گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی دن رہا جہاں 100 انڈیکس 830 پوائنٹس گر گیا۔

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر اس کمی کے بعد 79 ہزار 841 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاورباری دن میں انڈیکس 1130 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جہاں اسکی بلند ترین سطح 80 ہزار 971 رہی۔

حصص بازار میں آج 49 کرور 59 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 22 ارب 11 کروڑ روپے سے زائد رہی، اس طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 76 ارب روپے کم ہو کر 10 ہزار 665 ارب روپے ہے۔

ای پیپر دی نیشن