ٹی20 رینکنگ: بیٹرز میں ٹریوس ہیڈ کا پہلا نمبر، عادل رشید سرفہرست بولر

کرکٹ کی عالمی تنظیم آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی رینکنگ جاری کردی۔ بیٹرز میں بابر کا چوتھا اور رضوان کا پانچواں نمبر ہے جبکہ بولرز میں کوئی پاکستانی ٹاپ ٹین میں شامل نہیں۔

بیٹرز میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ بھارت کے سوریا کمار یادیو دوسرے اور انگلینڈ کے فل سالٹ تیسرے نمبر پر ہیں۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم اس فہرست میں چوتھے اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان پانچویں نمبر پر ہیں۔

انگلینڈ کے کپتان جوش بٹلر چھٹی پوزیشن پر برقرار ہیں جبکہ بھارت کے رتوراج گائیکواڈ 13 درجے بہتری کے بعد ساتویں پوزیشن پر آگئے۔ٹی ٹوئنٹی بولنگ رینکنگ میں انگلینڈ کے عادل رشید بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔

جنوبی افریقہ اینرک نورکیا کی دوسری، سری لنکا کے وانندو ہسارانگا کی تیسری اور افغانستان کے راشد خان کی چوتھی پوزیشن برقرار ہے۔

ٹی ٹوئنٹی کے ٹاپ ٹین بولرز میں پاکستان کا کوئی بولر شامل نہیں ہے۔

ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز رینکنگ میں سری لنکا کے وانندو ہسارانگا پہلی پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ بھارت کے ہاردیک پانڈیا دوسری، آسٹریلیا کے مارکس اسٹوئنس تیسری، زمبابوے کے سکندر رضا چوتھی اور بنگلادیش کے شکیب الحسن پانچویں پوزیشن پر ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

دوریزیدیت کو ہمیشہ زوال ہے

سانحہ کربلا حق اور فرعونیت کے درمیان ااس کشمکش کا نام ہے جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ بالآخر فتح حق کی ہوتی ہے امام حسین کا نام ...