ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق بدھ کو کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 9 پیسے کا معمولی اضافہ ہوا جس سے امریکی کرنسی کی قیمت 278 روپے 40 پیسے سے بڑھ کر 278 روپے 51 پیسے ہو گئی ہے۔کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 5 پیسے کی کمی سے 278 روپے 35 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر قیمت 278 روپے 51 پیسے پر پہنچ گئی ۔ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے کی کمی کے بعد 278 روپے 40 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔ جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 45 ہزار 600 روپے ہو گئی۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 514 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے نئی قیمت 2 لاکھ 10 ہزار 562 روپے ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کا فی اونس بھاؤ 10 ڈالر بڑھ کر 2372 ڈالر ہوگیا۔

ای پیپر دی نیشن