مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ

ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔ جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 45 ہزار 600 روپے ہو گئی۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 514 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے نئی قیمت 2 لاکھ 10 ہزار 562 روپے ہوگئی۔

دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کا فی اونس بھاؤ 10 ڈالر بڑھ کر 2372 ڈالر ہوگیا۔

ای پیپر دی نیشن

دوریزیدیت کو ہمیشہ زوال ہے

سانحہ کربلا حق اور فرعونیت کے درمیان ااس کشمکش کا نام ہے جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ بالآخر فتح حق کی ہوتی ہے امام حسین کا نام ...