عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190ملین پاؤنڈکیس میں اہم پیشرفت

 190 ملین پاؤند کیس  میں اہم گواہ پرویز خٹک کا بیان ریکارڈ، پٹواری غلام عباس گورائیہ پر جرح مکمل ہوگئی جبکہ وکلاء صفائی آئندہ سماعت پر پرویز خٹک کے بیان پر جرح مکمل کریں گے،عدالت نے کیس کی سماعت 13 جولائی تک ملتوی کردی۔تفصیلات کے مطابق 190 ملین پاؤند کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے کی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کمرہ عدالت میں پیش ہوئے،نیب ٹیم پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی کی سربراہی میں عدالت پیش ہوئے۔بانی پی ٹی آئی،عثمان ریاض گل، ظہیر عباس چودھری اور خالد چوہدری عدالت پیش ہوئے ۔اہم گواہ پرویز خٹک کا بیان ریکارڈ، پٹواری غلام عباس گورائیہ پر جرح مکمل ہوگئی۔پرویز خٹک کے بیان کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان کمرہ عدالت میں مسکراتے رہے۔پرویز خٹک بیان ریکارڈ کرانے کے بعد اپنی نشست کی جانب واپس چلے گئے۔وکلاء صفائی آئندہ سماعت پر پرویز خٹک کے بیان پر جرح مکمل کریں گے جبکہ مجموعی طور پر 31 گواہان کے بیانات قلمبند کیے جا چکے ہیں۔بعد ازاں عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس کی سماعت 13 جولائی تک ملتوی کردی

ای پیپر دی نیشن

دوریزیدیت کو ہمیشہ زوال ہے

سانحہ کربلا حق اور فرعونیت کے درمیان ااس کشمکش کا نام ہے جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ بالآخر فتح حق کی ہوتی ہے امام حسین کا نام ...