گوجرانوالہ: ڈی سی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )کنونیئر ڈی سی سی محمود بشیر ورک اور ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس، اجلاس میں مختلف شہری و دیہی حلقوں میں عوامی فلاح کے لئے جوسکیمیں سٹیک ہولڈرز کی طرف سے نشاندھی کی گئیں، کمیٹی نے ان کی کلیئرنس اور منظوری دے دی تاکہ سکیموں کو کیبنٹ میں پیش اور منظوری کے بعد اسکیموں کو اے ڈی پی میں شامل کیا جائے گا، لوہیانوالہ بائپاس فلائی اوور کا نام میاں شہباز شریف فلائی اوور تجویز، تمام پارلیمنٹیرنز اور ڈی سی سی کمیٹی ممبران نے اتفاق رائے سے نام تبدیل کرنے کی تجویز منظور کرلی، نیشنل اور صوبائی ہائی ویز کو چاروں اطراف سے آنے والی ٹریفک کی رہنمائی کے لیے نئے نام والے سائن بورڈز آویزاں کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں، سٹیٹ آف دی آرٹ فلائی اوور سابق وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف و موجودہ وزیراعظم پاکستان نے پنجاب میں اپنے گزشتہ دور حکومت میں گوجرانوالہ اور دیگر شہروں سے آنے والے مسافروں کو ٹریفک مسائل سے مستقل بنیادوں پر ریلیف فراہم کرنے اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کیلئے 6ارب سے زائد کی خطیر رقم سے تعمیر کیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن