محرم حق کے ساتھ کھڑے رہنے کا درس دیتاہے :کمشنر گوجرانوالہ 

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )کمشنر سید نوید حیدر شیرازی اور آر پی او طیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ محرم الحرام اتحاد، قربانی اور حق کے ساتھ کھڑے رہنے کا درس دیتاہے اور نواسہ رسول ؐ سید نا امام حسین ؓاور آپ کے جانثار ساتھیوں نے میدان کربلا میں اپنے خون سے گلشن اسلام کی آبیاری کر کے عزم اور حو صلہ کی ایسی لازوال مثال پیش کی ہے جس کی تاریخ انسانی میں نظیر ملنا نا ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کا فرض ہے کہ وہ حکم خدا وند ی کی تکمیل کرتے ہوئے اتحاد و اتفاق کا عملی مظاہرہ کریں اور اللہ کی رسی (احکامات)کو مضبوطی سے تھام کر تفرقہ میں نہ پڑیں تاکہ انکی اس نا اتفاقی کا فائدہ اسلام اور ملک دشمن قوتیں نہ اٹھاسکیں جو ہمہ وقت امن و امان کو تباہ کرنے اور ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کے درپے رہتی ہیں،کمشنر اور آر پی او نے ان خیالات کا اظہارڈویژنل امن کمیٹی کے خصوصی ویڈیو لنک اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ہو ئے کیا اجلاس میں متعلقہ سرکار ی افسران اور امن کمیٹی کے معزز اراکین نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن