گوجرانوالہ:دوران محرم امن و امان برقرار رکھنے کیلئے کنٹرول روم قائم

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے، مجالس اور جلوسوں کی فول پروف سکیورٹی، ر ا ستو ں کی سرویلنس و مانیٹرنگ کیلئے ضلعی کنٹرول روم قائم شہر و ضلع کے تمام جلوسوں اور مجلسوں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے حکومت پنجاب کے احکامات پر انتظامیہ گوجرانوالہ نے انتظامات مکمل کر لئے۔ ضلع میں فول پروف سکیورٹی کے حوالے سے 301سکیورٹی کیمرے ،2205پولیس ملازمین ، 2010رضاکاران ڈیوٹی سر انجام دیں گے،حضرت امام حسین اور شہدائے کربلا نے لازوال قربانیاں اسلام کی سربلندی اور حق کی خاطر دیں جس کی نظیر نہیں ملتی، شہدائے کربلا نے جس صبر و استقامت کا مظاہرہ کیا وہ پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے، واقعہ کربلا ہمیں سچائی پر ڈٹ جانے اور باطل کا ساتھ نہ دینے کا درس دیتا ہے، عاشورہ محرم الحرام کے موقع پر ضلع بھر میں امن و امان کے قیام کے سلسلہ میں فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا اور تمام افسران اور متعلقہ محکمے اپنی محکمانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

ای پیپر دی نیشن