کل بہبود آبادی کا عالمی دن  منایا جائیگا:عاطف علی

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر محمد عاطف علی نے کہاہے کہ 11جولائی کو بہبود آبادی کا عالمی دن منایا جائیگا۔اور اس دن کی مناسبت سے سیمینار ،آگہی واک اور دیگر پروگرام بھی منعقد کئے جائینگے۔انکا کہنا تھا کہ محکمہ پاپولیشن ویلفیئر حکومت پنجاب جانب سے بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے سلسلہ میں ہفتہ آگاہی بھی منایا جا رہا ہے اور اس سلسلہ میں ضلع اور تحصیل کی سطح پر مقامی علماء اکرام اور سماجی تنظیموں اور سول سوسائٹی کے دیگر سر کردہ افراد کے ذریعے عوام میںآبادی پر قابو پانے کے حوالے سے خصوصی آگاہی مہم بھی چلائی جا رہی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن