ڈسٹرکٹ کمپلیکس حافظ آباد میں کھلی کچہری ‘ عوام کے مسائل سنے 

 حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر عوامی مسائل کے حل کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ کمپلیکس حافظ آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر سندس ارشاد نے عوام کے مسائل سنے اور انکے فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و ایڈ منسٹریٹر میونسپل کمیٹی حمد اللہ،اسسٹنٹ کمشنر منور حسین،تحصیلدار ندیم مسعود برتھ،چیف آفیسر ضلع کونسل شہزاد اختر،سی ای او ایجوکیشن محمد انور جاوید،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر ظہیر احمد،سی او ایم سی انصر ساہی سمیت محکمہ ریونیو،اراضی ریکارڈ سنٹر سمیت دیگر محکموں کے افسر کھلی کچہری میں موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد عوام کو در پیش مسائل کو فوری حل کرنا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن