حافظ آباد میں 10 روزہ  شہدائے کربلاؓ کانفرنس کا آغاز

حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) مرکز اہلسنت جامع الفاروق ونیکے روڈ حافظ آباد میں دس روزہ شہدائے کربلاؓ کانفرنس کا آغاز کردیا گیا ۔جس میں ملک کے معروف علماء وخطباء خطاب کریں گے۔ اس سلسلہ میں گذشتہ روز علامہ پیر حسنات احمد چشتی آف راولپنڈی نے خطاب کیا۔ اور شہدائے کربلاؓ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انکی لازوال قربانیوںپر روشنی ڈالی ۔اس موقع پر شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

ای پیپر دی نیشن