گوجرانوالہ:ای پولیس ایپ کی مدد سے مال مسروقہ برآمد،اشتہاری گرفتار

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )پٹرولنگ پولیس گوجرانوالہ ریجن کی پٹرولنگ ٹیموں نے جدید ٹیکنالوجی ای پولیس ایپ کے ذریعے دو چوری شدہ کاریں پانچ چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کئے جبکہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے ای پولیس ایپ کے ذریعے سات اشتہاری مجرمان اور پانچ عدالتی مفرور گرفتار کیے جبکہ غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف چار مقدمات درج کروائے گئے علاوہ ازیں پٹرولنگ پولیس ٹیموں نے گمشدہ ہونے والے دو بچوں کو تلاش کر کے ان کے وارثان کے حوالے کیا۔

ای پیپر دی نیشن