طالبات کا اعزاز

ننکانہ صاحب (نامہ نگار)پاک گیریژن ہائیر سیکنڈر ی سکول کی طالبات ملائکہ زینب نے میٹرک امتحان میں 1180 نمبرجبکہ عطیہ فاطمہ نے 1175نمبرحاصل کئے۔ 1100 سے زائد 90 طلبہ جبکہ A+ گریڈ میں 150 طلبہ نے کامیابی حاصل کر کے شاندار ریکارڈ قائم کیا، شاندار رزلٹ پر سی ای او ایجوکیشن ننکانہ، محکمہ تعلیم کے افسروں، وکلاء، صدر اور سیکرٹری بار ننکانہ، پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن ضلع ننکانہ رائے ریاض احمد ایڈووکیٹ اور مہناج القرآن ضلع ننکانہ کے عہدیداران نے پوزیشن ہولڈر طالبہ، والدین، اساتذہ کرام اور چوہدری محمد یٰسین (پرنسپل ادارہ) کو مبارک باد دی۔