ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا ، جس میں چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد چاند کی رویت کے حوالے سے اعلان کریں گے۔تفصیلات کے مطابق ماہ ذی الحج کے چاند کی رویت کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت ہوگا۔محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہونے والے اجلاس میں کراچی کی زونل کمیٹی کے اراکین اور محکمہ موسمیات کے ماہرین بھی شرکت کریں گے جبکہ دیگر اضلاع کی زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مراکز پر ہوں گے۔زونل رویت ہلال کمیٹیاں اپنے علاقوں سے ملنے والی شہادت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو بھیجیں گی، جس کے بعد چاند کی رویت کا اعلان کیا جائے گا۔
خطِ غربت کی جانب بڑھتے ایک کروڑ انسانوں کا مستقبل؟۔
Apr 16, 2024