مسلم لیگ(ن) منیارٹی ونگ اور یوتھ ونگ سٹی حافظ آباد کے عہدیداروں کا چنائو
حافظ آباد(نمائندہ خصوصی، نامہ نگار) مسلم لیگ(ن) منیارٹی ونگ سٹی حافظ آباد اور مسلم لیگ(ن)یوتھ منیارٹی ونگ سٹی حافظ آباد کے عہدیداران کے چنائو کیلئے اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر مسلم لیگ(ن) چودھری محمد بخش تارڑ اور ڈویژنل صدر مسلم لیگ(ن) منیارٹی ونگ سہیل انور سہوترا ہوا۔ اجلاس میں مسلم لیگ(ن) منیارٹی ونگ سٹی کا صدر یعقوب سرداراور جنرل سیکرٹری سلامت مسیح کو نامزد کیا گیا۔ دیگر عہدیداران میں سینئر نائب صدورنبیل طارق، وقاص غوری، نائب صدور دانش جارج، ادریس منگت سہوترا، اعظم ہنجرا، فنانس سیکرٹری عدیل طارق، جائنٹ سیکرٹری قیصر بھٹی، انفارمیشن سیکرٹری شہزاد کھوکھر، مجلس عاملہ یوسف بوٹا مسیح، الیاس ہنجرا، جارج مسیح، ساون صوبہ مسیح، روبن یعقوب شامل ہیں۔ یوتھ ونگ کا صدر شالو سہوترا اور جنرل سیکرٹری عدیل سہوترا کو نامزد کیا گیا۔ دیگر عہدیداران میں سینئر نائب صدور شیروز سندھو، بشیر اقبال، نائب صدور شہباز کھوکھر، نبیل پرویز، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری زوہیب بھٹی، فنانس سیکرٹری نرمل امتیازفوجی، ایڈیشنل فنانس سیکرٹری کرشن ساون، جائنٹ سیکرٹری جروم امتیاز، ایڈیشنل جائنٹ سیکرٹری ضیاء عارف، سیکرٹری اطلاعات سورج اشتیاق، ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات اسد بوٹا، پراپیگنڈہ سیکرٹری کینس کھوکھر، مجلس عاملہ علیشاہ، وقار سہوترا، نبیل بھٹی، مسعود انور شامل ہیں۔