وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ مون سون میں بارشوں کے پیش نظر اگست کے آخری ہفتے تک نالوں کی مکمل صفائی کریں گے۔
صوبائی وزیر ناصرشاہ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پورے صوبے میں وزیراعلی کی سربراہی میں میٹنگز ہوئی ہیں،شدید بارشوں کی پیشگوئی ہے اس لحاظ سے میٹنگز کیں، صفائی کی جاتی ہے اور دوبارہ کچڑا گند ڈال دیا جاتا ہے تو دوبارہ یہ چوک ہو جاتے ہیں،یہ پروگرام ہمارا ایک ڈیڑھ ماہ پہلے شروع ہونا تھا لیکن کورونا کی وجہ سے ملتوی ہوگیا،جو ہمارے چوکنگ پوائنٹ ہیں 38 نالوں کے ان کو کافی حد تک کلیئر کر دیا ہے اب روانی شروع ہے،ہماری کوشش ہے جتنا جلدی ہو سکے یہ کلیئر ہو جائے،کے ایم سی بھی آن بورڈ ہے سوئپ کا ادارہ بھی ہے اور ہم نے نیسپاک کو بھی اس میں رکھا ہے تاکہ شفاف طریقہ سے کام ہو سکے،اگست کے آخری ہفتے تک نالوں کی مکمل صفائی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ جب تک کچڑا لینڈ فل سائیٹ تک نہیں پہنچے گا کسی کو ادائیگی نہیں ہوگی، ڈی ایم سی کے نالوں کیلئے چیف منسٹر نے ایڈیشنل فنڈز دیئے ہیں،یہ ماضی کی طرح نہیں ہو گا،نتائج بہتر آئیں گے،نالوں کی صفائی پر سندھ حکومت اپنا کام کرر ہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈ بینک سے پیسے آنے میں وقت ہے،لیکن سندھ حکومت ہمیں سپورٹ کر رہی ہے،یہ کسی کی گرانٹ نہیں ہے قرضہ ہے،ہر جگہ مون سون کی وجہ سے جو محکمہ موسمیات نے بتایا ہے،اس کے مطابق کام کررہے ہیں۔اس دفعہ سندھ حکومت نے ایک طریقہ کار بنا کر نالوں کی صفائی کا فیصلہ کیا گیا۔ایک ماہ پہلے یہ کام شروع کرنا تھا۔کورونا کے باعث اس میں تاخیر ہوئی ہے،چاکنگ پوائنٹ کو حل کردیا گیا ہے۔اس میں کے ایم سی بھی ان بورڈ ہے،نیسپاک کا ادارہ بھی کام کررہاہے۔
ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ جب تک یہ کام مکمل نہیں ہوگا کسی کو رقم کی ادائیگی نہیں ہوگی۔نالوں کی صفائی کا مستقل بندوبست کررہے ہیں،کچرا لینڈ فل سائٹ تک پہنچانے کا بھی مستقل حل نکالا ہے،وزیراعلی نے فنڈز جاری کردیئے ہیں،سندھ حکومت اپنا کام کررہی ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا کہ ہم نے ذوالفقار مرزا کے گند کو صاف کرنے کوشش کی،علی زیدی کو میرے سامنے بیٹھائیں،2008 میں ہم نے ہر حلقے سوئپ کیا تھا،شکور شاد2008 میں بھی الیکشن لڑا پیپلز پارٹی کے خلاف، محترمہ فہمیدہ مرزا بھی لائیو شو میں میرے ساتھ بیٹھیں،محترمہ کہتی ہے میرا منہ کھلے گا، آپ کو اسپیکر بی بی نے نہیں بلکہ آصف علی زرداری نے بنایا تھا، محترمہ فہمیدہ کو اسلامی دنیا کی پہلی خاتون اسپیکر بنایا۔آپ کے میاں کو وزیر داخلہ آصف علی زرداری نے بنایا تھا،محترمہ نے اسپیکر شپ نہیں چھوڑی،محترمہ نے 2013 میں بھی ٹکٹ مانگا،میں تو بہت ساری چیزوں کا آئی وٹنس ہوں،ہم نے کراچی کو امن کے لیے کام کیا،ہم کیا لیاری میں لوگوں کو مرنے دیتے ہیں،اگر حکومتیں ڈائیلاگ کرتی ہیں امن کےلیے کرتی ہیں،حکومت نے صوفی محمد سے بھی ڈائیلاگ کیا۔