مکتوب بیلجئیم
وقار ملک
کشمیریوں کا درد دل سے محسوس کرتے اور بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے والی نڈر شخصیت ہیں
برسلز پاکستان کے سیاست دانوں میں چند ایسی شخصیات موجود ہوتیں ہیں۔ جن کی کرشماتی شخصیت سے ان کے اپنے وقار اور قد میں اضافہ ہوتا ہے کچھ اسی طرح وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی کی شخصیت ہے جن کا قد کاٹھ اور بول چال کا اپنا ایک انداز ہے جن کی شخصیت ایسی ہے جس سے ہر شخص متاثر ہو جاتا ہے راقم کا شاہ محمود قریشی کے والد بزرگوارم کے ساتھ ایک تعلق رہا جن کا انداز محبت اور انداز بیاں اور ملکی محبت کا عنصر بلکل شاہ محمود قریشی کو ورثے میں ملا آپ کے والد مرحوم سجاد قریشی بھی دل موہ لینے والی شخصیت تھیں اور ہر بچے بوڑھے کے ساتھ ہمیشہ محبت اور پیار سے ملتے اور یہی خاصیت وفاقی زیر خارجہ امور شاہ محمود قریشی میں بدرجہ ا تم موجود ہے آج ان کا کرونا وائرس ریزلٹ کے مثبت آنے پر برطانیہ یورپ میں مقیم افراد نے انتئیائی دکھ اور افسوس کا اظھار کرتے ہو? ان کی صحت یابی کی دعا کی برطانیہ اور برسلز کے شھر اینٹورپن میں ملتان سمیت دیگر افراد محمد قمر ملتانی عامر چوہدری و دیگر افراد اور کشمیری کمیونٹی نے دعاو¿ں کا سلسلہ شروع کر دیا اینورپن اور کونٹری سٹی میں قرآن پاک پڑھنے کا سلسلہ اس وقت تک جاری رکھنے کا عزم کیا گیا جب تک شاہ محمود قریشی صحت یاب نہیں ہو جاتے ممتاز کشمیری لیڈر محمود شاہ نے کہا کہ شاہ محمود قریشی پاکستان کی سیاست کے پڑھے لکھے تجربہ کار شخصیت ہیں جن کا اپنا ایک انداز سیاست ہے اور آپ ہمیشہ انسانیت کی خدمت کے ساتھ ساتھ کشمیریوں کا درد دل سے محسوس کرتے اور بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے والی نڈر شخصیت ہیں جو سیاست کے ذریعے خدمت کو ترجیع دیتے ہیں شاہ محمود قریشی نے برسلز اور جنیوا میں جس طرح بین الاقوامی راہنماو¿ں کو مسل? کشمیر پر لیکچر دیا جس بے باک انداز میں مسل? کشمیر اجاگر کیا اور حریت کے لیڈروں کو پاکستان کے موقف سے آگاہ کر کے انھیں حوصلہ دیا کوئی اور سیاست دان نہیں کر سکتا شاہ محمود قریشی ایک منفرد سیاست دان اور محب وطن شخصیت ہیں اس لیے ان کی صحت یابی کے لیے ہر سطح پر دعاو¿ں کا سلسلہ جاری رہنا چائیے ہر پاکستانی کشمیری کرونا وائرس سے بچاو¿ اور ہر انسان کی صحت یابی کے ساتھ ساتھ شاہ محمود قریشی کے لیے خصوصی دعا کرے کیونکہ آپ کی زندگی اور صحت کا فائدہ پاکستان اور کشمیر کو ہوگا آپ نے اپنی صلاحیتوں کے ذریعے پاکستان اور مسل? کشمیر کو اجاگر کیا ہے برسلز میں برسٹر مجید ترمبو کی دعوت پر جب بھی آ? ملک پاکستان اور کشمیریوں کا دفاع اس انداز میں کیا کہ مخالفین بھی دنگ رہ جاتے حریت لیڈر اور کشمیریوں کے اصل وکیل برسٹر مجید ترمبو کا کہنا ہے کہ شاہ محمود ایک ایسی شخصیت ہیں جو انسانیت سے محبت رکھتے ہیں جس کا ثبوت یہ ہے کہ جب بھی مسل? کشمیر پر بات کرتے ہیں تو بھارت کو للکارتے ہیں جس سے اندازہ لگانا مشکل نہیں ہوتا کہ کا قدر یہ کشمیریوں کے ساتھ اور انسانیت کے ساتھ جڑے ہو? ہیں انھوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی ایک بڑے دل اور وڑن والی شخصیت ہیں ان کی بیماری پر کشمیری انتہیائی افسردہ ہیں آپ نے کشمیر کے لیے دنیا میں آواز بلند کی آج کشمیری آپ کی لمبی زندگی کے لیے دعا گو اور سجدہ بر سجود ہیں بلکل اسی طرح جیسے سماجی تنظیم کوونٹری فلاور بھی شاہ محمود قریشی کی جلد صحت یابی کے لیے دعاو¿ں میں مشغول ہے اور قرآن خوانی کے ذریعے اللہ سے شاہ محمود قریشی کے لیے صحت کی دعا کر رہے ہیں اطلاعات کے مطابق کرونا وائرس کے مذید پھیلنے کا اندیشہ ہے بالخصوص یورپ برطانیہ میں بھی خطرات منڈلا رہے ہیں ان حالات میں ہمیں احتیاط کی ضرورت ہے تاکہ اپنی جانوں کی حفاظت کی جا سکے کورونا وائرس کے سبب برطانیہ میں اموات 44ہزار سے تجاوز کرچکی ہیں اور اب یہ خدشہ بھی پیدا ہوگیا ہے کہ نیشنل ہیلتھ سروس کے عملے کی کورونا وائرس سے نمٹنے میں مصروفیت کے سبب دیگر امراض کے علاج کا سلسلہ متاثر ہو جس سے صرف کینسر کے مرض کی تشخیص اور علاج میں تاخیر کے سبب سات ہزار اضافی اموات ہوسکتی ہیں اور انتہائی برے حالات میں یہ تعداد 35ہزار تک بھی جاسکتی ہے۔ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ عام اسکریننگ، ارجنٹ ریفرل اور علاج کے سلسلے میں تاخیر یا منسوخی کا سامنا ہے۔ جبکہ نیشنل ہیلتھ سروس کا کہنا ہے کہ وہ علاج کی تمام سروسز کی بحالی کیلئے سخت محنت کررہی ہے۔ 8ہاسپٹلز ٹرسٹ کا جائزہ لینے کے بعد تیار کی گئی ایک ریسرچ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر کیسنر کے علاج کے ضمن میں تاخیر کا سلسلہ جاری رہا تو برے حالات کے نتیجہ میں صرف ایک برس میں 35ہزار افراد جان سے جاسکتے ہیں۔ سائنٹسٹ پروفیسر مارک لولر کا کہنا ہے کہ ریسرچ کی ابتدائی رپورٹ ہمارے لئے خاصی پریشان کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ اس حوالے سے درپیش مسائل کے حوالے سے نشاندہی کررہے تھے لیکن اصل مسئلہ ہاسپٹلز ٹرسٹوں سے ڈیٹا حاصل کرنا تھا، انہوں نے کہا کہ سائنسدان درست تجزیئے کرنا پسند کرتے ہیں، لیکن میری خواہش ہے کہ ہمارے اندازے اس ضمن میں غلط ثابت ہوں۔ ریسرچ رپورٹ کے مطابق کینسر کے ریفرل میں کمی واقع ہوئی ہے۔ کوویڈ 19 کی وبا کے دوران کینسر کے علاج سے متعلق گائیڈ لائن تیار کرنا، نیشنل کلینکل ڈائریکٹر ا ف کینسر این ایچ ایس انگلینڈ پیٹر جانسن کا کام تھا، ان کا کہنا ہے کہ ہم کینسر سروس کی جلد بحالی کیلئے کوششیں کررہے ہیں، سروسز کی بحالی کے ساتھ صلاحیت کو بڑھانا بھی ہمارے اہداف میں شامل ہے تاکہ تشخیص کے منتظر مریضوں سے جلد نمٹا جائے۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار بھی کیا کہ سال کے ا?خر تک ہم اپنے اہداف حاصل کرلیں گے۔ این ایچ ایس کے اعدادوشمار سے یہ بات بھی سامنے ا?ئی ہے کہ اپریل میں جی پی کے پاس جانے والوں اور ہسپتال ٹیسٹ کیلئے بھیجے جانے والوں میں 60فیصد کمی واقع ہوئی۔ این ایچ ایس کے ڈاکٹر گیری مارلو کا کہنا تھا کہ لوگ نیشنل ہیلتھ سروس کی بلڈنگ کے قریب ا?نے سے بھی خوفزدہ تھے کیونکہ ان کا خیال تھا کہ ایسا کرنے کی صورت میں وہ کوویڈ 19کا شکار ہوجائیں گے۔