کراچی:نیپرا نے کے الیکٹرک کے خلاف عوامی شکایات پر آن لائن سماعت شروع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں شدید گرمی کے ساتھ ساتھ بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، جس پر عوام سیخ پا ہیں ۔تاہم کے الیکٹرک کے خلاف عوامی شکایات پر نیپرا نے آن لائن سماعت شروع کر دی ہے ۔چیئرمین نیپرا کی سربراہی میں عوامی سماعت آن لائن ہو رہی ہے، سماعت میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے اصل حقائق جانے گئے۔ویڈیو لنک کے ذریعے تمام اسٹیک ہولڈرز اور عوامی نمائندے سماعت میں شامل ہیں۔ وزارت توانائی اور کے الیٹرک حکام بھی سماعت میں ویڈیو لنک پر شریک ہیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024