اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث5ہزار58 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور2 لاکھ 43 ہزار599 متاثر ہیں۔
نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں میں کورونا کے 2ہزار751 نئےکیسز رپورٹ ہوئے اور 75افراد کا انتقال ہوا۔
پاکستان میں ایک لاکھ 49 ہزار92 افراد کورونا وائرس سے شفایاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھرمیں 23 ہزار 555 ٹیسٹ کیے گئے اور آج تک مجموعی طورپر15 لاکھ 14 ہزار 858 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس سے ایک ہزار972اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ سندھ ایک ہزار 677، خیبرپختونخواایک ہزار 63، بلوچستان125، اسلام آباد146، آزادکشمیر41 اورگلگت بلتستان میں 34 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
سندھ میں کورونا متاثرین کی تعداد99ہزار362 ہوگئی ہے جب کہ پنجاب84ہزار587، خیبرپختونخوا29ہزار52، بلوچستان11ہزار52، اسلام آباد13ہزار731،گلگت ایک ہزار605 اور آزاد کشمیر میں ایک ہزار459 افراد متاثر ہیں۔
پاکستان میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد ایکٹو کیسز سے زائد ہے اور تا حال ایک لاکھ 40 ہزار 965 کورونامتاثرین صحت یاب ہوئے۔ پاکستان میں اس وقت کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 91 ہزار 602 ہے۔
ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ کورونا کے مریضوں کیلئے ایک ہزار525وینٹی لیٹرز مختص ہیں۔ 30شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر رہی۔
آنے والے دنوں میں پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں اضافہ متوقع ہے۔ معان خصوصی ظفر مرزا نے بھی خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسزاوراموات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز پر بھی مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا۔ ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے گنجان آباد علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسز زیادہ ہیں۔
پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ابتدا میں کیسز میں اضافے کی رفتار سست تھی لیکن اب اس میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔