فلسطین میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 22 ہوگئی
رملہ (صباح نیوز)فلسطین میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل ایک ستر سالہ فلسطینی کرونا کی بیماری کے باعث دم توڑ گیا، جس کے بعد فلسطین میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 22 ہوگئی ۔فلسطینی خاتون وزیر صحت می کیلہ نے بتایا کہ القدس اور غرب اردن میں کرونا کے مزید درجنوں مریض سامنے آئے ہیں جب کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران فلسطینی علاقوں میں کورونا کے نئے مریضوں کی تعداد 561 ہوگئی ۔ فلسطینی علاقوں میں کرونا کے مریضوں کی کل تعداد چار ہزار 786 ہو گئی ۔