جامعہ کراچی کی انتظامیہ کے نام
جامعہ کراچی میں ایم فل اورپی ایچ ڈی میں داخلوں کا آغاز کردیا گیا ہے لیکن اس سال ایم اے پاس کرنے والے طلبہ کو بروقت مارکس شیٹ نہ ملنے کی وجہ سے ان کا سال خطرے میں پڑتا دکھائی دے رہا ہے۔ ایم اے کے طلبہ کا رزلٹ تو جنوری اور فروری میں مہینوں میں بتدریج جاری کردیا گیا تھا، لیکن مارکس شیٹ کا اجراء نہیں کیا گیا۔ اسی دوران لاک ڈاؤن کا سلسلہ شروع ہوگیاجس کی وجہ سے کئی طلبہ ابھی تک مارکس شیٹ سے محروم ہیں۔ کورونا وائرس کی وجہ سے یونیورسٹی میں پبلک ڈیلنگ کا سلسلہ بند ہے جس کی وجہ سے طلبہ پریشانی کا شکار ہیں۔ جامعہ کراچی کے وائس چانسلر اور رجسٹرار سے گزارش ہے کہ ایم فل کے داخلے کی تاریخ آگے بڑھا کر امسال ایم اے پاس کرنے والوں کو جلد از جلد مارکس شیٹ جاری کروائیں یا پھر انہیں بغیر مارکس شیٹ کے ایم فل میں داخلہ لینے کی اجازت دیں ۔ یا پھر اس سلسلے میں کوئی ایسا لائحہ عمل تیار کریں جس سے طلبہ کا سال ضائع نہ ہو۔ محمد ریاض علیمی۔کراچی