پولیس کی کارروائیاں،42 ملزم گرفتار،منشیات،اسلحہ اوردائو پرلگی رقم برآمد
بہاولپور(نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدصہیب اشرف کی ہدایت پرقماربازوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے تھانہ ڈیرہ نواب صاحب پولیس نے ملزمان سے سنوکر سامان،دائوپرلگی رقم 12950 روپے،تھانہ چنی گوٹھ پولیس نے ملزمان سے52پتے تاش،دائو پرلگی رقم 40010 روپے ،تھانہ سٹی احمدپورشرقیہ پولیس نے محمدگلزار سے پرچی جواء بک ،دائو پرلگی رقم580 روپے برآمدکرلیے۔ تھانہ صدرحاصل پورپولیس نے ملزمان سے 150 لیٹرشراب،110 لیٹرلہن اور03 چالوبھٹیاں برآمدکرلیں۔تھانہ کینٹ پولیس نے منشیات فروش ملزم سے1620 گرام چرس برآمد کرلی ۔ تھانہ اوچ شریف پولیس نے پکار "15" پر ڈکیتی کی جھوٹی اورمن گھڑ ت اطلاع دینے پر ملزم محمدپرویز کو گرفتارکرلیا۔تھانہ صدرحاصل پورپولیس نے مجرم اشتہاری کو پنا ہ دیکر فرارہونے میں مددفراہم کرنے پر ملزمان نادر علی اوربابرحسین کو گرفتارکرلیا۔
پولیس تھانہ نوشہرہ جدید،صدراحمدپورشرقیہ،کوتوالی ،صدرحاصل پور اور اوچ شریف نے ملزمان سے ناجائز اسلحہ برآمدکرلیا ۔ متعلقہ پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرلیے۔