پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹس 30جون کو ختم ہو چکے ہیں جس میں 33کھلاڑی شامل تھے جب کہ نئے کنٹریکٹ کے لیے پی سی بی نے کھلاڑیوں کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئندہ سینٹرل کنٹریکٹ میں 15سے 17کھلاڑی شامل ہوں گے اور تینوں فارمیٹ میں پرفارم کرنے والے کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دیا جائے گا۔پی سی بی نے خواتین کے سینٹرل کنٹریکٹ میں بھی کھلاڑیوں کی تعداد میں کمی کا فیصلہ کیا ہے، موجودہ ویمن سینٹرل کنٹریکٹ میں 10کھلاڑی شامل ہیں۔اس کے علاوہ سینٹرل کنٹریکٹ سے ای کیٹیگری بھی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہیکہ دوسرے بورڈ کی طرح کھلاڑیوں کی تعداد کم اور معاوضہ بڑھانے کی تجویز مینیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان کی ہے۔ذرائع کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ کے ناموں کا اعلان نئی سلیکشن کمیٹی کی تقرری کے بعد کیا جائے گا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38