ممتاز ترقی پسند شاعر، افسانہ نگار اور صحافی احمد ندیم قاسمی کی آج 13 ویں برسی منائی جارہی ہے۔احمد ندیم قاسمی 20 نومبر1916 کو سرگودھا کی تحصیل خوشاب کے علاقے کورنگا میں پیدا ہوئے۔احمد ندیم قاسمی کو تمغہ حسن کارکردگی، پاکستان اکادمی ادبیات کا لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ اور ملک کااعلیٰ ترین سول اعزاز ستارہ امتیاز عطا کیا گیا۔ان کے شعری مجموعوں میں جلال و جمال، شعلہ گل، دشت وفا اور افسانو ں کے مجموعوں میں چوپال، بگولے، سناٹا اور کپا س کاپھول،طلوع غروب، سیلاب و گرداب، آنچل اورگھر سے گھر تک شامل ہیں۔احمد ندیم قاسمی دس جولائی دوہزار چھ کو لاہور میں 89 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38