مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور مریم نواز کی آمد پر ممکنہ احتجاج اور مذاحمت سے بچنے کیلئے نیب نے بھی منصوبہ بنا لیا
ذرائع کے مطابق سابق وزیرِاعظم میاں محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم کو لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کر کے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ڈی جی نیب لاہور نے چئیرمین نیب کو لکھے جانے والے خط میں مجرموں کی اڈیالہ جیل منتقلی کیلئے ہیلی کاپٹر کی درخواست کی ہے۔مسلم لیگ ن کے کارکن کو ائیرپورٹ کے باہر تو جمع ہونے کی اجازت ہوگی لیکن کسی بھی شخص کو ائیرپورٹ میں احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ممکنہ احتجاج اور مذاحمت کی صورت میں گرفتاریاں بھی ہوسکتی ہے، امن خراب کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا بھی امکان ہے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کی آمد پر ممکنہ احتجاج سے بچنے کیلئے سیکیورٹی پلان بھی تیار کر لیا گیا ہے، ائیرپورٹ کے اندر اور باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات ہو نگے، حفاظتی انتظامات کے پیش نظر دو ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہونگے۔ نفری میں اینٹی رائٹ فورس، پیٹرولنگ اور ایلیٹ فورس کے اہلکار شامل ہونگے۔