2018 کے الیکشن میں پہلی بار فوج تعینات نہیں ہو رہی،افواج پاکستان کا انتخابات میں براہ راست کوئی تعلق نہیں:ترجمان پاک فوج

Jul 10, 2018 | 14:52

ویب ڈیسک

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور پریس کانفرنس کررہے ہیں .پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان کا انتخابات میں براہ راست کوئی تعلق نہیں اور  فوج الیکشن کے عمل کو غیر سیاسی غیر جانبدار ہوکر ادا کرے گی.انکا کہنا ہے کہ 2018 کے الیکشن میں پہلی بار فوج تعینات نہیں ہو رہی، پچھلے الیکشنز میں بھی فوج خدمات انجام دیتی رہی ہے، 25 جولائی کو الیکشن کمیشن کی معاونت کریں گے، الیکشن کے کنڈکٹ میں پاک فوج کا براہ راست کوئی کردار نہیں ہے۔جیپ کےنشان کوجورنگ دینےکی کوشش کی جارہی ہے،وہ ہمارانشان نہیں،شام7سےرات12بجےتک جس کاجوجی چاہےٹی وی پرآکرکہہ دیتاہے، فوج کی معاونت کاضابطہ اخلاق جاری کردیاگیاہے۔اس وقت فوج کی توجہ پاکستان کےاہم ترین مسئلےکی طرف ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہانتخابی نشان پاک فوج اورآئی ایس آئی جاری نہیں کرتی،ماضی میں امیدواروں کودہشتگردی کےخدشات تھے،ہرچیزکوشک کی نظرسےنہ دیکھیں۔چھوٹےچھوٹےواقعات کوالیکشن سےمنسلک نہ کریں۔ہماری وابستگی صرف عوام سے ہےکسی سیاسی جماعت سے نہیں۔ الیکشن کمیشن کو مکمل تعاون فراہم کر رہے ہیں۔  انتخابی عمل میں فوج کی جانب کوئی مداخلت نہیں ہو گی۔ الیکشن کے بارے میں شکوک و شبہات دم توڑ گئے۔

مزیدخبریں