میں کوئی ارسطو نہیں ہوں میں ایک عام آدمی ہوں, نوازشریف حسین اور حسن کو بھی ساتھ لے کر آئیں : شیخ رشید

Jul 10, 2018 | 13:46

ویب ڈیسک

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہمت ہے تو اپنے دونوں بیٹوں حسن اور حسین نواز اور اسحاق دار کو ساتھ لے کر وطن واپس آ¶ شریف خاندان کے پاس پٹیشن دائر کرنے کیلئے صرف 10دن کا وقت ہے وہ عوام کیلئے نہیں بلکہ اپنے آپ کو بچانے کیلئے واپس آرہے ہیں ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز عوام کی خاطر واپس نہیں آرہے بلکہ پٹیشن دائر کرنے کیلئے ان کے پاس صرف دس دن کا وقت ہے اگر یہ پٹیشن دائر نہیں کریں گے تو ان کی سزا کی رعایت ختم ہوجائے گی. یہ عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں کہ ہم ووٹ کے عزت اور تقدس کی خاطر واپس آرہے ہیں یہ جھوٹے مکار اور دغاباز ہے یہ اللہ کی گرفت میں ہے یہ ہمارے لیے نہیں بلکہ اپنی ذات کیلئے واپس آرہے ہیں. انہوں نے کہا کیپٹن (ر) صفدر کی سزا سال بھر کی ہے اس ملک میں جو کچھ کیپٹن (ر) صفدر نے راولپنڈی میں ہم چاہتے تو ان کے خلاف پرچہ دے سکتے تھے مگر ہم ان کی طرح گھٹیا نہیں ہے. کیپٹن (ر)صفدر کی ریلی لال حویلی کی طرف لے کے آنے والوں کو کچھ حاصل نہیں ہوا .راولپنڈی کی غیرت مند عوام کا ووٹ خریدا نہیں جاسکتا .الیکشن کے آخری72گھنٹے میں عوام میں رہوں گا. لوگ ان لوگوں سے تنگ آچکا ہوں اور پولیس بدماش ہوگئی ہے. میرا مقابلہ NA.60سے ایفیڈرین فروش اور NA.62سے شہر کے قبضہ مافیا سے ہے انہوں نے مزید کہا کہ اصل صورتحال جمعہ کو سامنے آئی گی کہ نواز شریف کے آنے سے کیا ہوتا ہے اور کیا نہیں یہ چاہتے ہیں لاہور میں ان کی کمپنی کی مشہوری ہو اور جو ان کے ساتھ مال کھاتے رہے ہیں ان کو بھی آزمایا جائے مگر ایسا کچھ نظر نہیں آرہا کہ لوگ ان چوروں اور لیٹروں کیلئے گھر سے نکلیں گے 

مزیدخبریں