نقیب اللہ قتل کیس: راؤ انوار کی ضمانت منظور

Jul 10, 2018 | 13:32

ویب ڈیسک

 انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نقیب اﷲ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار کی ضمانت منظور کرتے ہوئے دس لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ منگل کوکراچی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں نقیب اللہ کے قتل کے ملزم را ﺅ انوار کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ ملزم معطل ایس ایس پی را ﺅ انوار کو سخت سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے را ﺅ انوار کی درخواستِ ضمانت منظور کرلی۔ملزم کے وکیل عامر مرغوب کے مطابق ر ا ﺅ نوار کی ضمانت 10 لاکھ روپے کے عوض منظور کی گئی۔ عدالت نے سابق ایس ایس پی ملیر را ﺅ انوار کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ 5 جولائی کو محفوظ کیا تھا۔

مزیدخبریں