نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا

Jul 10, 2018 | 11:57

ویب ڈیسک

سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز کا نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق نوازشریف اور مریم نواز نے جمعہ کے روز پاکستان واپسی کا اعلان کر دیاہے جس کے بعد ان کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیاہے اور ای سی ایل میں نام ڈالنے کا فیصلہ گزشتہ رات ہونے والے اہم ترین اجلاس میں کیا گیاہے۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ احتساب عدالے نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف ، مریم نواز ور کیپٹن صفدر کو سزائیں سنا دی ہیں۔گزشتہ روز آصف علی زرداری اور فریال تالپور سمیت 35کا نام جعلی اکا?نٹ کے ذریعے رقوم منتقلی کے کیس میں تحقیقات کے پیش نظر شامل کیا گیا ہے۔دووسری جانب نجی ٹی وی کے مطابق نوازشریف کی پاکستان آمد پر انہیں گرفتارکرنے کیلئے منصوبہ بندی بھی کی جارہی ہے جبکہ ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ انہیں لاہور سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسلام آباد منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں