پی پی کو ووٹ دینا خودکشی کے مترادف ہے: ایاز موتی والا
کراچی( اسٹاف رپورٹر) این اے243 سے آزاد امیدوارایاز میمن موتی والا نے موٹر سائیکل پر انتخابی مہم شروع کردی۔میںایاز میمن موتی والانے کہنا تھا کہ اس وقت پیپلزپارٹی کو ووٹ دینا خودکشی کرنے کے مترادف ہے ، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے ہردور میں کرپشن کو فروغ دیا ہے آج یہ لوگ جس انداز میں اللہ کی پکڑ میں ہیں یہ سب غریبوں اور مسکینوں کا دل دکھانے کی وجہ سے ہے۔ انہوںنے کہاکہ لوگ مجھے کامیاب کروائیں میں کامیاب ہوکر پولیس گردی کا خاتمہ کرونگا، ایماندارپولیس افسران ملک اور قوم کا اثاثہ ہیں مگر ہر محکمے کی طرح پولیس میں بھی کالی بھیڑیں ہیں جو اچھے افسران کے لیے بھی بدنامی کا باعث بنے ہوئے ہیں، انہوںنے کہاکہ میری پیشانی پر لوٹ کھسوٹ اور کرپشن کا کوئی دھبہ نہیں ۔عوام کی طرف سے جو محبت اور پیار مل رہاہے اس کے لیے ہم ان کے شکر گزار ہیں ،سیاست کو عبادت سمجھ کر شروع کیاہے جیت کر عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرونگا۔